ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اتر پردیش میں 13 سال کی لڑکی کی عصمت دری، ملزم گرفتار

اتر پردیش میں 13 سال کی لڑکی کی عصمت دری، ملزم گرفتار

Sun, 02 Sep 2018 20:12:26    S.O. News Service

حمیر پور،2؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) اتر پردیش کے حمیر پور ضلع میں ہفتہ کی دیر رات13سال کی لڑکی کے ساتھ پڑوس کے نوجوان نے عصمت دری کی ۔ لڑکی کی چیخ و پکار سن کر گاؤں والے موقع پر پہنچے اور ملزم کو پکڑ کر اس کی جم کرپٹائی کی اور پول سکے ھوالے کر دیا ۔

پولس نے متاثرہ لڑکی کو میڈیکل چیک اپ کے لئے خاتون اسپتال بھیجا ہے ۔ چکاسی تھانہع القے کے اسلام پور گاؤں میں تیرہ سال کی لڑکی کو پڑوسی نوجوان رگھو نندن ولد عالم سنگھ گھر کے دروازے سے گھسیٹ کر دور لے گیا جہاں اس کی عصمت دری کی ۔ لڑکی کے چیخنے کی آواز سن کر گاؤں کے لوگ موقع پرپہنچے اور ملزم کو پکڑ کر اسے تو پہلے جم کر پیٹا پھر پولس کے حوالے کر دیا۔پولس نے اتوار کی صبح متاثرہ لڑکی کو میڈیکل چیک اپ کے لئے سرکاری اسپتال بھیج دیا ہے ۔ ملزم کو جیل بھیجنے کی کاروائی بھی کی جا رہی ہے ۔

سینئر پولس انسپکٹر ایس ایل یادو نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کے پڑوسی نوجوان رگھو نندن ولد عالم سنگھ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ معاملے کی جانچ بھی کرائی جا رہی ہے ۔ بتا دیں کہ حال ہی میں مسکرا تھانہ علاقے میں عصمت دری کی واردات سے دلبرداشتہ ایک طالبہ نے پھانسی لگا کر خود کشی کر لی تھی۔


Share: